شاہ سلمان کا امریکا میں سمندری طوفان کے باعث ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار

ریاض۔5ستمبر (اے پی پی):خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے امریکی صدر جو بائیڈن کولکھےگئے خط میں سمندری طوفان آئیڈا کے باعث ہونےوالی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق خط شاہ سلمان نے اپنے خط میں کہا ہے کہ ہمیں سمندری طوفان اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی کیفیت کا علم ہوا ہے،ہمیں انتہائی افسوس ہے کہ قدرتی آفت …

ریاض۔5ستمبر (اے پی پی):خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے امریکی صدر جو بائیڈن کولکھےگئے خط میں سمندری طوفان آئیڈا کے باعث ہونےوالی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق خط شاہ سلمان نے اپنے خط میں کہا ہے کہ ہمیں سمندری طوفان اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی کیفیت کا علم ہوا ہے،ہمیں انتہائی افسوس ہے کہ قدرتی آفت کے باعث متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

شاہ سلمان نے کہا کہ ہم امریکی حکومت اور عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں آپ سب کی سلامتی کی امید رکھتے ہیں۔