ریاض ۔ 30 جون (اے پی پی) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امیر کویت الشیخ صباح الاحمد الجابر الصباح اور کویت کے وزیر دفاع نائب وزیراعظم الشیخ ناصر صباح الاحمد الجابر الصباح سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔العربیہ ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان نے ٹیلیفون پر کویتی وزیر دفاع الشیخ ناصر الاحمد الجابر الصباح کی کامیاب سرجری اور صحت یاب ہونے پرانہیں مبارک باد پیش …
شاہ سلمان کی کویتی امیر کی ٹیلیفون پر عیادت

مزید خبریں
ریاض ۔ 30 جون (اے پی پی) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امیر کویت الشیخ صباح الاحمد الجابر الصباح اور کویت کے وزیر دفاع نائب وزیراعظم الشیخ ناصر صباح الاحمد الجابر الصباح سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔العربیہ ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان نے ٹیلیفون پر کویتی وزیر دفاع الشیخ ناصر الاحمد الجابر الصباح کی کامیاب سرجری اور صحت یاب ہونے پرانہیں مبارک باد پیش کی اور ان کی مکمل صحت یابی کی دعا کی








