
ملتان ۔ 04جولائی(اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے تمام دوستوں، بزرگوں، بہن، بھائیوں، پارٹی رہنماوں اور کارکنان کا تہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ جنہوں نے میری بیماری کی خبر سن کر تشویش کا اظہار کیا اور میری جلد صحت یابی کیلئے دعائیں کیں اور مسلسل کر رہے ہیں ۔میں ان کابہت مشکورہوں۔باب القریش ملتان کے اعلامیہ کے مطابق مخدوم شاہ محمودقریشی نے مزیدکہاکہ میں ان تمام احباب کا بھی انتہائی ممنون ہوں جنہوں نے بذریعہ ٹیلی فون کالز اور میسجز میری خیریت دریافت کی اور حوصلہ بڑھایا ۔اللہ کے فضل و کرم اور آپ سب کی دعاو¿ں کی بدولت میری صحت میں بہتری آرہی ہے۔اللہ پاک ہم سب کاحامی و ناصر ہو اورہمیں ہر آفت، پریشانی اور بیماری سے محفوظ رکھے آمین۔