لاہور۔4جولائی (اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ صحتیابی کیلئے دعاﺅں پر قوم کا شکرگزار ہوں ،وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنر ل قمر باجوہ کابھی مشکور ہوں، شیخوپورہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے ،حادثہ وین ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیا جس نے نوٹس بورڈ کے سائیڈ سے گاڑی نکالنے کی کوشش کی ،پورے پاکستان میں تین …
صحتیابی کیلئے دعاﺅں پر قوم کا شکرگزار ہوں ،وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنر ل قمر باجوہ کابھی مشکور ہوں، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس

مزید خبریں
لاہور۔4جولائی (اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ صحتیابی کیلئے دعاﺅں پر قوم کا شکرگزار ہوں ،وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنر ل قمر باجوہ کابھی مشکور ہوں، شیخوپورہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے ،حادثہ وین ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیا جس نے نوٹس بورڈ کے سائیڈ سے گاڑی نکالنے کی کوشش کی ،پورے پاکستان میں تین ہزار ان مینڈ پھاٹک ہیں ، ایم ایل ون منصوبے سے تمام کراسنگ ختم ہوجائیں گے، ایم ایل ون منصوبے کا کریڈٹ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو جاتا ہے ، ایم ایل ون کے پی سی ون پرپندرہ جون کو دستخط ہو جائیں گے، مسلم لیگ (ق) کے حوالے سے کہا کہ (ق) لیگ والے نواز لیگ کی طرف نہیں جارہے ، اگر انہوںنے عشائیے میںشرکت کئے بغیر ووٹ دیدیا ہے تو کسی کو کیا اعتراض ہے۔ ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ صحتیابی کیلئے دعاﺅں پر قوم کا شکرگزار ہوں ،وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنر ل قمر باجوہ کابھی مشکور ہوں۔ مجھ پر کئی خود کش حملے ہوئے لیکن میں کہوںگا کہ خدا کسی دشمن کو بھی یہ بیماری نہ لگائے ، دعاہے کہ خدا شہباز شریف کوبھی صحتیاب کرے۔ شیخ رشید نے کہا کہ شیخوپورہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے ،حادثہ وین ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیا جس نے نوٹس بورڈ کے سائیڈ سے گاڑی نکالنے کی کوشش کی ،پورے پاکستان میں تین ہزار ان مینڈ پھاٹک ہیں ، ایم ایل ون منصوبے سے تمام کراسنگ ختم ہوجائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ ایم ایل ون کا ٹریک ایک سو ساٹھ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار والا ٹریک ہوگا۔ ایم ایل ون منصوبے کا کریڈٹ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو جاتا ہے ، ایم ایل ون کے پی سی ون پرپندرہ جون کو دستخط ہو جائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ بزرگ شہریوں اور صحافیوں کو ریلوے ٹرینوں میں دی جانے والی سہولت بحال کر دی گئی ہے ، ٹرینوں میں کوئی تبدیلی نہیں کررہے‘ ایم ایل ٹو پر چوری کا خطرہ ہے ،شالیمار کی جگہ نئی ٹرین چلائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ جو یہ کہہ رہے ہیں کہ دس سال میں پہلی بار ریلوے کا محکمہ نیچے آرہا ہے وہ غلط کہہ رہے ہیں، پہلی مرتبہ محکمہ ریلوے انقلاب میںداخل ہونے جارہا ہے بلکہ حقیقت میںزندہ ہونے جارہا ہے۔ ایم ایل ون سے ڈیڑھ لاکھ لوگوںکو روزگار ملے اور یہ اوپن میرٹ کے تحت ہوگا جس میں کسی ریلوے ملازم سے خونی رشتے کو ترجیح نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے ریلوے میں چھانٹیوں کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ جب تک میں وزیر ریلوے ہوں کسی کو بیرو زگار نہیں کیا جائے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ گیند اب ہمارے کورٹ میں ہے کہ ہم نے کس طرح ڈلیور کرنا ہے ، کس طرح عمران خان کے کاموں کو پیش کرنا ہے ، میں پی ٹی آئی کے لوگوںکو صرف سمجھا ہی سکتا ہوں کہ میڈیا پر ایسی باتیں نہ کریں ،میرے پاس اتنی طاقت نہیں کہ میںانہیںروک سکوں۔ شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری کو عدالت میں بلا کر کیوں ماریں گے بلکہ ان لوگوںنے دولت لوٹ کر قوم کو مار دیا ہے۔انہوںنے کہا کہ ہماری فوج کورونا وائرس ، ٹڈی دل اور سیلاب سے نبرد آزما ہے ، ہماری فوج سرحدوں کادفاع کررہی ہے ، پاک فوج عظیم فوج ہے اور اصل میں ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ انہوںنے حکومت کو درپیش خطرات کے سوال کے جواب میںکہا کہ کچھ نہیںہونے جارہا ، اپوزیشن حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ، اپوزیشن چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ ی گئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ میرے پاس کرایوںمیں اضافے کی تجویز آئی تھی لیکن میںنے اسے مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی کا کیس بہت سنجیدہ ہے اور اس میں دونوں طرف سے لوگ آئیں گے۔ میں واحد وزیر ہوں جس کا ای سی سی اور کابینہ میںنوٹ موجود ہے کہ چینی اور گندم کی برآمد کی اجازت نہ دی جائے۔ انہوںنے کہا کہ یہاں پر مافیاز ہیں، مجھے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ عمران خان کیلئے بہتری کے مواقع پیدا کرے گا۔ انہوںنے مسلم لیگ (ق) کے حوالے سے کہا کہ (ق) لیگ والے نواز لیگ کی طرف نہیں جارہے ، اگر انہوںنے عشائیے میںشرکت کئے بغیر ووٹ دیدیا ہے تو کسی کو کیا اعتراض ہے۔








