شاہ ہمدان امیر کبیر سیّد علی ہمدانی ؒ عظیم صوفی، اسلامی سکالر، شاعر اور اصلاح کار تھے، سردار مسعود خان

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ شاہ ہمدان امیر کبیر سید علی ہمدانی ؒ عظیم صوفی ، اسلامی سکالر ، شاعر اور اصلاح کار تھے۔ وہ ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے۔ انہوں نے کشمیر میں اسلام کی شمع روشن کی وہ ر وحانیت اور صوفی ازم کی دنیا کے درخشاں ستارے تھے۔ انہوں نے کشمیر …

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ شاہ ہمدان امیر کبیر سید علی ہمدانی ؒ عظیم صوفی ، اسلامی سکالر ، شاعر اور اصلاح کار تھے۔ وہ ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے۔ انہوں نے کشمیر میں اسلام کی شمع روشن کی وہ ر وحانیت اور صوفی ازم کی دنیا کے درخشاں ستارے تھے۔ انہوں نے کشمیر میں بسنے والے ہزاروں، لاکھوں لوگوں کو نہ صرف اسلام کی دولت سے مالا مال کیا بلکہ انہیں سماجی اور اقتصادی طور پر بھی مستحکم کیا۔ یہ انہی کی دینی تعلیمات اور روح پرور شخصیت کا شاخسانہ تھا کہ آج کشمیر کے طول و عرض میں اسلام کا بول بولا ہے۔ انہوں نے نہ صرف کشمیر بلکہ ایران، عراق، شام، مصر اور وسطی ایشیائی ریاستوں میں بھی اسلام کی تبلیغ ، روحانیت ، صوفی ازم ، عالمی بھائی چارگی، مساوات ، سماجی انصاف کا درس دیا۔ ان خیالات کا اظہار صدر سردار مسعود خان نے انٹرنیشنل شاہ ہمدان ایسوسی ایشن و انجمن تاریخ و آثار شناسی پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ شاہ ہمدان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔