شب برات خیر و برکت کی رات ہے، سینیٹر شبلی فراز کا ٹویٹ

69
حکومت شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے ہرطرح سے الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کرے گی،وفاقی وزیر سینیٹرشبلی فراز کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد۔29مارچ (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ شب برات خیر و برکت کی رات ہے، قوم کورونا وباءسے نجات اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کرے۔

پیر کو شب برات کے موقع پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں کورونا وباءسے نجات دے، عوامی ریلیف اور خوشحالی کے ایجنڈے کے لئے کاوشوں میں سرخرو فرمائے۔ آمین