شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے میں تمام ادارے اپنا کردار ادا کریں،ڈپٹی کمشنررحیم یارخان

321
واسا نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نواں شہر کے تعاون سے سلہڈ ڈمپنگ گراؤنڈ میں 300 پودے لگا دیئے
واسا نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نواں شہر کے تعاون سے سلہڈ ڈمپنگ گراؤنڈ میں 300 پودے لگا دیئے

رحیم یارخان 08 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنررحیم یارخان احمد رضا بٹ نے گورنمنٹ کینال گرلز سیکنڈری سکول میں پودا لگا کر موسم بہار شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر ضلع کو سرسبزو شاداب بنانے کے عزم کے ساتھ ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا حصہ ڈالنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے محکمہ جنگلات کے ساتھ اپنا مکمل تعاون یقینی بنائے گی۔انہوں نے ڈویژنل ریسٹ آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ ضلع میں تحصیل سطح پر شجرکاری مہم کے تحت پودے لگانے کے حوالہ سے اپنا جامع پلان مرتب کریں تاکہ متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی اس پر عملدرآمد کے لئے ہدایات جاری کی جا سکیں۔