شدید بارش کے باعث گلگت،راولپنڈی شاہراہِ قراقرم ٹریفک کےلئے بند ہے، کمشنر دیامر و استور

116
Karakoram highway

استور۔ 19 فروری (اے پی پی):کمشنر دیامر واستور ڈویژن فیصل احسان پیرزادہ نے کہا ہے کہ گلگت تا راولپنڈی شاہراہِ قراقرم ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔

قراقرم ہائی وے کوہستان ایریا لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہے۔ انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چلاس کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سےجاری ہے ۔

کے کے ایچ کی بندش کے باعث گلگت اور راولپنڈی کے درمیان زمینی رابطہ معطل ہے ۔تمام سیاح اور مسافر احتیاط سے سفر کریں۔