شرح سود میں کمی کے نتیجہ میں آٹو سیکٹر کی شرح نمو میں نمایاں اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجرا ءمیں اگست کے دوران کمی ریکارڈ

اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):شرح سود میں کمی کے نتیجہ میں آٹو سیکٹر کی شرح نمو میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے اعدادو شمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی 10ماہ میں جولائی تا اپریل 2020-21کے دوران جیپوں کی فروخت میں 193فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مزید برآں اسی عرصہ کے دوران ٹریکٹرز کی فروخت میں 62فیصد جبکہ ہلکی کمرشل گاڑیوں (ایل سی ویز) کی فروخت میں بھی 57.5فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران شرح سود میں کمی کے نتیجہ میں کاروں کی فروخت میں 48.5فیصد جبکہ موٹر سائیکلز اور رکشوں کی فروخت کے حجم میں 34فیصد ، ٹرکوں کی فروخت میں 7.7فیصد اور بسوں کی فروخت میں 5.6فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔