ہرارے۔ 2 جولائی (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے سٹار آل راﺅنڈر شعیب ملک نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں میچز کی سنچری مکمل کر لی، وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے پیر کو زمبابوے میں جاری سہ فریقی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شرکت کر کے یہ کارنامہ انجام …
شعیب ملک 100 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے

مزید خبریں
ہرارے۔ 2 جولائی (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے سٹار آل راﺅنڈر شعیب ملک نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں میچز کی سنچری مکمل کر لی، وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے پیر کو زمبابوے میں جاری سہ فریقی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شرکت کر کے یہ کارنامہ انجام دیا، انہوں نے سابق ہم وطن کھلاڑی شاہد آفریدی کا زیادہ میچز کھیلنے کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے 99 میچز کھیل رکھے تھے، شعیب ملک نے 2039 رنز بنا رکھے ہیں۔








