اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ شفافیت کی یقین دہانی اور غیر جانبدار احتساب ہی پی ٹی آئی کا نعرہ ہے۔
اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانے کے لیے اپنی وزارت کے تمام اداروں کے سربراہوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام ترقیاتی کاموں کی سائن بورڈز کے زریعے تشہیر کی جائے.انہوں نے کہا کہ سائن بورڈز پر پراجیکٹ کا نام، پراجیکٹ کی افادیت، لاگت، ٹھیکیدار کمپنیوں اور ٹھیکیداروں کے نام سمیت پراجیکٹ مکمل ہونے کی تاریخ کی تشہیر کی جائے گی.
انہوں نے سندھ میں پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کو بھی اسی طرز کے احکامات جاری کرنے کی استدعا کی۔