تہران ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی) ایران کے رہبر انقلاب آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ شمالی عراق کی علیحدگی روکنے کے لیے ترکی اور ایران کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای سے تہران میں ملاقات کے دوران کہا کہ شمالی عراق میں کردوں کی الگ ریاست کے لیے ریفرنڈم نہ صرف عراق بلکہ پورے خطے کے ساتھ بد دیانتی ہے اور شمالی عراق کی علیحدگی کو روکنے کے لیے ترکی اور ایران کو مل کر کام کرنا ہوگا۔