ستمبرکے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 3 فیصد اضافہ ہوا، رپورٹ

اسلام آباد ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی) گذشتہ سال کے مقابلہ میں ستمبر 2017ءکے دوران پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی فروخت میں 3 فیصد کا اضافہ جبکہ جولائی 2017ءکے مقابلہ میں ستمبر 2017ءکے دوران فروخت میں 14 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ستمبر 2017ءکے دوران پٹرولیم اور لبریکینٹس (پی او ایل) کی مجموعی فروخت کا حجم 2.16 ملین ٹن تک پہنچ گیا۔ عارف حبیب لمیٹڈ کے تجزیہ کار شہباز …

اسلام آباد ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی) گذشتہ سال کے مقابلہ میں ستمبر 2017ءکے دوران پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی فروخت میں 3 فیصد کا اضافہ جبکہ جولائی 2017ءکے مقابلہ میں ستمبر 2017ءکے دوران فروخت میں 14 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ستمبر 2017ءکے دوران پٹرولیم اور لبریکینٹس (پی او ایل) کی مجموعی فروخت کا حجم 2.16 ملین ٹن تک پہنچ گیا۔ عارف حبیب لمیٹڈ کے تجزیہ کار شہباز اشرف نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ سال کے ماہ ستمبر کے مقابلہ میں ستمبر 2017ءکے دوران ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں 8 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ فرنس آئل کی فروخت میں 6 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پی او ایل کی فروخت میں اضافہ سے ملک میں جاری تجارتی، صنعتی اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کی عکاسی ہوتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 2017-18ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان سٹیٹ آئل کا حصہ 59 فیصد تک بڑھ گیا جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران مجموعی فروخت میں 57 فیصد رہا تھا۔

Leave a Reply