شمالی علاقوں میں ٹراﺅٹ مچھلی کی پیداوار بڑھانے کےلئے وفاقی حکومت ایک ارب 45کروڑ روپے سے زائد کی رقم خرچ کرے گی

اسلام آباد ۔ 27جولائی (اے پی پی) پاکستان کے شمالی علاقوں میں ٹراﺅٹ مچھلی کی پیداوار بڑھانے کےلئے وفاقی حکومت ایک ارب 45کروڑ روپے سے زائد کی رقم خرچ کرے گی۔ وزارت فوڈ سکیورٹی و ریسرچ ڈویژن نے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال 2019-20ءکے دوران اس منصوبے کےلئے 20کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ اس منصوبے کےلئے ایک ارب 45کروڑ90 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی جائے …

اسلام آباد ۔ 27جولائی (اے پی پی) پاکستان کے شمالی علاقوں میں ٹراﺅٹ مچھلی کی پیداوار بڑھانے کےلئے وفاقی حکومت ایک ارب 45کروڑ روپے سے زائد کی رقم خرچ کرے گی۔ وزارت فوڈ سکیورٹی و ریسرچ ڈویژن نے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال 2019-20ءکے دوران اس منصوبے کےلئے 20کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ اس منصوبے کےلئے ایک ارب 45کروڑ90 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی جائے گی۔واضح رہے کہ شمالی علاقہ جات جن میں خیبرپختونخوا کے اضلاع سوات، مانسہرہ،سمیت شامل ہیں یہاں پر اعلیٰ نسل کی ٹراﺅٹ مچھلی پائی جاتی ہے جو انتہائی قیمتی اور ذائقہ دار ہے۔اس منصوبے سے ان علاقوں میں ٹراﺅٹ فارمنگ کی حوصلہ کی جائے گی جس سے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہونگے۔