راولپنڈی۔18اکتوبر (اے پی پی):شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر فائرنگ کی، سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے فوری مؤثر جوابی کارروائی کی گئی تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں کرک سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ سپاہی سیف اللہ شہید ہو گئے۔
سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقہ میں کسی بھی دہشت گرد کی موجودگی کے خلاف ایریا کلیئرنس جا ری ہے۔