شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

56
پاک فوج کے سربراہ جنرل کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ ، مقامی طور پر دفاعی آلات کی تیاری کی کوششوں اور اقدامات کا جائزہ لیا

راولپنڈی۔3فروری (اے پی پی):شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع غلام خان خیل میں دہشت گردوں کے چھپنے کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ علاقے کی تلاشی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ بم برآمد ہوئے۔

برآمد کئے گئے ہتھیاروں اور گولہ بارود میں سب مشین گنز، ہینڈ گرنیڈ، RPG-7 راکٹ، آئی ای ڈیز، آئی ای ڈیز کی تیاری میں استعمال ہونے والا مواد، مواصلاتی آلات اور سینکڑوں متعدد کیلیبر راؤنڈز شامل ہیں۔