شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا سپاہی دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید، آئی ایس پی آر

راولپنڈی۔ 24 جون (اے پی پی) شمالی وزیرستان کے علاقے گریاز کے مغرب میں پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے عمل میں مصروف پاک فوج کا سپاہی نیاز علی اتوار کو دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے سپاہی نیاز علی کی شہادت کے علاوہ پاک فوج کا ایک کمشنڈ آفیسر بھی زخمی ہوا ہے۔ …

راولپنڈی۔ 24 جون (اے پی پی) شمالی وزیرستان کے علاقے گریاز کے مغرب میں پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے عمل میں مصروف پاک فوج کا سپاہی نیاز علی اتوار کو دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے سپاہی نیاز علی کی شہادت کے علاوہ پاک فوج کا ایک کمشنڈ آفیسر بھی زخمی ہوا ہے۔ 29 سالہ سپاہی نیاز علی شادی شدہ اور ضلع مردان کا رہائشی تھا۔ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاک افغان سرحد کودہشتگردوں سے محفوظ بنانے کے عمل میں دھرتی کے ایک اور بیٹے نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے کی جانے والی فائرنگ سے سپاہی نیاز علی نے جام شہادت نوش کیا۔