شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں دو سپاہی شہید

150

راولپنڈی۔27نومبر (اے پی پی):شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں نے فوجی چوکی کو نشانہ بنایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 سپاہیوں نائیک رحمان، عمر 27 سال ساکن چترال اور لانس نائیک عارف، عمر 22 سال ساکن ٹانک نے جام شہادت نوش کیا۔ دہشت گردوں کے خاتمہ کےلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیاہے۔