شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد مارےگئے، آئی ایس پی آر

62
ISPR
ISPR

راولپنڈی۔13جولائی (اے پی پی):سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد مارےگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے دستوں نے شمالی وزیرستان کے ضلع دتہ خیل کےعلاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی پر آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے،

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہے۔