شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں دہشت گردوں کاسکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ ‘ں 5 جوان شہید‘ آئی ایس پی آر

189

راولپنڈی۔2اکتوبر (اے پی پی):شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 فرنٹیئر کور کے سپاہی اور 1 لیویز سب انسپکٹر سمیت 5 جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق شہید ہونے والوں میں حوالدار زاہد، ساکن چارسدہ عمر 35 سال ، لانس نائیک ولی، ساکن خیبر عمر 28 سال ، لانس نائیک عبدالمجید ساکن کرم ، عمر 28 سال ، سب انسپکٹر جاوید ، ساکن سپن وام ، عمر 38 سال شامل ہیں۔ علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔