شمالی وزیر ستان میں دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد کے دھماکے میں تین سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے

راولپنڈی ۔ 12 نومبر (اے پی پی) شمالی وزیر ستان میں دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد کے دھماکے میں تین سکیورٹی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دھماکے میں تین سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔ سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے لئے دھماکہ والے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔ …

راولپنڈی ۔ 12 نومبر (اے پی پی) شمالی وزیر ستان میں دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد کے دھماکے میں تین سکیورٹی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دھماکے میں تین سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔ سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے لئے دھماکہ والے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔ شہداءمیں سپاہی ساجد، ریاست اور بابر شامل ہیں۔ زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔