شمالی کوریائی لیڈر سے ملاقات کے لیے تیار ہوں، جاپانی وزیراعظم

ٹوکیو ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) جاپان کے وزیراعظم شینزو آبے نے کہا ہے کہ وہ خطے میں امن و سلامتی کی فضا قائم کرنے کے لیے شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ ا±ن کے ساتھ ملاقات کے لیے رضامند ہیں۔ بین الاقوامی زرائع ابلاغ کے مطابق آبے نے واضح کیا کہ شمالی کوریائی لیڈر کے ساتھ ملاقات میں ان کا مقصد ایسے جاپانی شہریوں کی بازیابی یا معلومات …

ٹوکیو ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) جاپان کے وزیراعظم شینزو آبے نے کہا ہے کہ وہ خطے میں امن و سلامتی کی فضا قائم کرنے کے لیے شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ ا±ن کے ساتھ ملاقات کے لیے رضامند ہیں۔ بین الاقوامی زرائع ابلاغ کے مطابق آبے نے واضح کیا کہ شمالی کوریائی لیڈر کے ساتھ ملاقات میں ان کا مقصد ایسے جاپانی شہریوں کی بازیابی یا معلومات کا حصول ہے جنہیں شمالی کوریا نے اغوا کر لیا تھا۔ انہوں نے اس کا اعتراف کیا کہ ابھی تک شمالی کوریا کے رہنما کے ساتھ ملاقات کی کوئی صورت پیدا نہیں ہو سکی ہے لیکن اس حوالے سے رابطہ کاری جاری ہے۔ جاپانی وزیراعظم نے شمالی کوریا کے حوالے سے اِن خیالات کا اظہار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کیا۔