شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کو مسترد کر دیا

پیانگ یانگ ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی حالیہ منظور کردہ قرارداد کو مسترد کردیا ہے۔ شمالی کوریا کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی حالیہ منظور کردہ قرارداد جس میں اس کے خلاف پابندیاں عائد کی گئی ہیں کو مسترد کر دیا ہے۔ یہ پابندیاں شمالی کوریا کے گزشتہ ماہ اس تجربے …

پیانگ یانگ ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی حالیہ منظور کردہ قرارداد کو مسترد کردیا ہے۔ شمالی کوریا کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی حالیہ منظور کردہ قرارداد جس میں اس کے خلاف پابندیاں عائد کی گئی ہیں کو مسترد کر دیا ہے۔ یہ پابندیاں شمالی کوریا کے گزشتہ ماہ اس تجربے کے ردعمل میں عائد کی گئی ہیں جسے اس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ قرار دیا ہے۔ شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ اس قرارداد کو جنگ کے مترادف سمجھتا ہے جس نے جزیرہ نما کوریا اور خطے کے امن اور سلامتی کو پارہ پارہ کر دیا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply