شمالی کوریا نے ایک بار پھر جنوبی کوریا پر کچرے سے بھرے غبارے چھوڑ دیے

99
North Korea
North Korea

سیئول ۔7اکتوبر (اے پی پی):شمالی کوریا نے ایک بار پھر جنوبی کوریا پر کچرے سے بھرے غبارے چھوڑے ہیں۔

تاس نے سیول کے میئر کے دفتر کے حوالے سے بتایا کہ شمالی کوریا نے ایک بار پھر غبارے چھوڑے ہیں جوکوڑا کرکٹ لے کر جنوبی کوریا کی طرف جا رہے ہیں۔ واضح رہے مئی کے آخر سے اب تک شمالی کوریا کی سرزمین سے 5000 سے زائد غبارے چھوڑے جا چکے ہیں۔