شمالی کوریا نے نامعلوم پروجیکٹائل مشرق کی جانب فائر کیا ہے، جنوبی کوریا

سیئول ۔14مارچ (اے پی پی):جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے نامعلوم پروجیکٹائل مشرق کی جانب فائر کیا ہے، تاہم اس کی درست تعداد کی تصدیق ابھی باقی ہے۔ شنہوا کے مطابق یہ اطلاع جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف سٹاف (جے سی ایس)نے دی اور وہ اس وقت پروجیکٹائل کی خصوصیات اور اس کی حد کا تجزیہ کر رہے ہیں ۔ پروجیکٹائل کو مشرق کی جانب فائر …

سیئول ۔14مارچ (اے پی پی):جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے نامعلوم پروجیکٹائل مشرق کی جانب فائر کیا ہے، تاہم اس کی درست تعداد کی تصدیق ابھی باقی ہے۔

شنہوا کے مطابق یہ اطلاع جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف سٹاف (جے سی ایس)نے دی اور وہ اس وقت پروجیکٹائل کی خصوصیات اور اس کی حد کا تجزیہ کر رہے ہیں ۔

پروجیکٹائل کو مشرق کی جانب فائر کرنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب جنوبی کوریا اور امریکا 11 دن جاری رہنے والی مشترکہ فوجی مشقیں فریڈم شیلڈ کر رہے تھے، یہ مشقیں 19 مارچ تک جاری رہیں گی۔