واشنگٹن ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر شمالی کوریا کو فوجی آپشن استعمال کرنے کی دھمکی دی ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا شمالی کوریا کے خلاف فوجی اقدام کے لئے پوری طرح تیار ہے اور یہ آپشن شمالی کوریا کے لئے تباہ کن ہوگا۔واضح رہے کہ ٹرمپ نے اس سے قبل بھی شمالی کوریا کو فوجی حملے کی دھمکی دی تھی جبکہ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی (منگل) کہا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں شمالی کوریا کے سلسلے میں ایک آپشن فوجی بھی ہے۔