ماسکو ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) روس کی برآمدی گندم کے نرخ طلب میں اضافے کے باعث بڑھ گئے۔مقامیذرائع کے مطابق مختلف اقسام کی ڈبل روٹیوں کی تیاری میں استعمال ہونے والی روسی ساڑھے بارہ فیصد پروٹین کی حامل گندم کے بلیک سی نرخ برائے ستمبر سپلائی 189 ڈالر فی ٹن فر آن بورڈ پر آگئے ہیں جو کہ گزشتہ ہفتے 185 ڈالر فی ٹن پر تھے۔ذرائع کے مطابق …
روسی برآمدی گندم اور جو کے نرخوں میں اضافہ

مزید خبریں
ماسکو ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) روس کی برآمدی گندم کے نرخ طلب میں اضافے کے باعث بڑھ گئے۔مقامیذرائع کے مطابق مختلف اقسام کی ڈبل روٹیوں کی تیاری میں استعمال ہونے والی روسی ساڑھے بارہ فیصد پروٹین کی حامل گندم کے بلیک سی نرخ برائے ستمبر سپلائی 189 ڈالر فی ٹن فر آن بورڈ پر آگئے ہیں جو کہ گزشتہ ہفتے 185 ڈالر فی ٹن پر تھے۔ذرائع کے مطابق گندم کے نرخوں میں 4.5 ڈالر اور جو کے نرخوں میں 5 ڈالر فی ٹن کے حساب سے اضافہ ہوا ہے۔روسی جو 185 ڈالر فی ٹن پر ہے۔مالی سال کے آغاز سے لے کر 20 ستمبر تک روس سے10.5 ملین ٹن اجناس بر آمد کی جا چکی ہے جو کہ گذشتہ سال کے اس عرصہ کے مقابلے میں 34 فیصد زیادہ ہے،اس عرصہ میں 8 ملین ٹن گندم برآمد کی گئی جو کہ 22 فیصد زیادہ ہے۔








