یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) سیالکوٹ کیمپس کے آفس آف پارٹیسپنٹ افیئرز (او پی اے) کے زیر اہتمام ویمن اِن لیڈرشپ ، کے عنوان سے ایک خصوصی پینل ڈسکشن کا انعقاد 23 جون صبح 11 بجے یو ایم ٹی سیالکوٹ کے کانفرنس ہال میں کیا جائے گا۔
ویمن اِن لیڈرشپ کے عنوان سے خصوصی پینل ڈسکشن یو ایم ٹی سیالکوٹ میں 23جون کو ہو گی

مزید خبریں
سیالکوٹ۔،20 جون (اے پی پی):یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) سیالکوٹ کیمپس کے آفس آف پارٹیسپنٹ افیئرز (او پی اے) کے زیر اہتمام ویمن اِن لیڈرشپ ، کے عنوان سے ایک خصوصی پینل ڈسکشن کا انعقاد 23 جون صبح 11 بجے یو ایم ٹی سیالکوٹ کے کانفرنس ہال میں کیا جائے گا۔ اس منفرد اور فکر انگیز نشست کا مقصد مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی خواتین رہنماؤں کی کامیابیوں، جدوجہد اور مثبت اثرات کو اجاگر کرنا اور نئی نسل کو قیادت، اختراع اور معاشرتی تبدیلی کے لیے تیار کرنا ہے۔تقریب میں ممتاز ماہرین بااثر خواتین شخصیات بطور پینلسٹ شرکت کریں گی، جن میں گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر، ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ کی صدر ڈاکٹر مریم نعمان، پنجاب اسمبلی کی رکن حنا ارشد اور اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر اینڈ کوآرڈینیشن سیالکوٹ عائشہ ظفر شامل ہیں۔پینل ڈسکشن کی نظامت یو ایم ٹی کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مومنہ صدف کریں گی، جو مختلف موضوعات پر معزز مہمانوں سے گفتگو کے ذریعے خواتین کی قیادت، پیشہ ورانہ چیلنجز، مواقع اور مستقبل کے امکانات پر روشنی ڈالیں گی۔یو ایم ٹی سیالکوٹ انتظامیہ کے مطابق اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں، بالخصوص طالبات میں قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینا، خواتین کی کامیابیوں کو سراہنا اور ایک ایسے معاشرے کی تشکیل کے لیے شعور اجاگر کرنا ہے جہاں مساوات، اختراع اور موثر قیادت کو فروغ حاصل ہو۔انتظامیہ نے طلبہ، اساتذہ، پیشہ ور افراد اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو اس بامقصد تقریب میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کی قیادت اور بااختیار بنانے کے ذریعے ہی ایک روشن، مساوی اور ترقی یافتہ مستقبل کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔








