ٹوکیو ۔ 9 اگست (اے پی پی) جاپان کے وزیرِاعظم شِنزو آبے اور جاپان کے دورے پر آئے ہوئے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گ±وتیرس نے شمالی کوریا پر عائد اقوام متحدہ کی پابندیوں کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ شمالی کوریا اپنی جوہری صلاحیت کے مکمل خاتمے کی جانب ٹھوس اقدامات کرے۔ گوتیرس نے ٹوکیو میں آبے سے ملاقات کی۔ وہ جنوب مغربی جاپان کے ناگاساکی …
شمالی کوریا پر پابندیاں برقرار رکھنے پر اقوام متحدہ اور جاپان میں اتفاق

مزید خبریں
ٹوکیو ۔ 9 اگست (اے پی پی) جاپان کے وزیرِاعظم شِنزو آبے اور جاپان کے دورے پر آئے ہوئے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گ±وتیرس نے شمالی کوریا پر عائد اقوام متحدہ کی پابندیوں کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ شمالی کوریا اپنی جوہری صلاحیت کے مکمل خاتمے کی جانب ٹھوس اقدامات کرے۔ گوتیرس نے ٹوکیو میں آبے سے ملاقات کی۔ وہ جنوب مغربی جاپان کے ناگاساکی شہر پر گرائے گئے امریکی ایٹم بم کو 73 سال مکمل ہونے کے موقع پر جمعرات کو ناگاساکی شہر میں ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کرنے والے ہیں۔ آبے نے جناب گوتیرس سے کہا کہ اس تقریب میں شرکت کرنے والے اقوامِ متحدہ کے پہلے سیکریٹری جنرل ہونے کے ناطے وہ ان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔








