شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل تجربہ ناکام

شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل تجربہ ناکام
پیانگ یانگ ۔ 31 مئی (اے پی پی)شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل تجربہ ’ناکام‘ ہو گیا ہے۔ عالمی مٰیڈیاکے مطابق جنوبی کوریا کے عسکری حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے اس کے مشرقی ساحل پر بیلسٹک میزائل تجربے کی کوشش کی گئی اور بظاہر یہ تجربہ ناکام ہوگیا۔تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ یہ کس قسم کا میزائل تھا تاہم اس سے قبل اپریل میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کے تین تجربے ناکام ہوچکے ہیں۔ شمالی کوریا پر اقوامِ متحدہ نے 2006 میں جوہری تجربہ کرنے اور بیلسٹک میزائل کے استعمال کی پابندی عائد کی تھی۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے جنوری میں چوتھے جوہری تجربے اور متعدد میزائل تجربات کے بعد خطے میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔