شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے روس کے ساتھ مشترکہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے صدر ولادیمیر پیوٹن کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
شمالی کوریا کا روس کے ساتھ مشترکہ تعاون وسیع کرنے کے عزم کا اظہار ، ولادیمیر پیوٹن کی حمایت کا اعادہ
مزید خبریں
سیئول ۔15ستمبر (اے پی پی):شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے روس کے ساتھ مشترکہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے صدر ولادیمیر پیوٹن کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
کے سی این اے کے مطابق کم جونگ ان نے گزشتہ روز روسی صدر کے شمالی کوریا کے 78ویں یوم تاسیس پر مبارکباد کے جواب میں کہا کہ پیانگ یانگ روس کے ساتھ دوستی، باہمی تعاون اور دونوں ممالک کے اتحادی تعلقات کی بنیاد پر جامع تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔کم جونگ ان نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ روس اپنے ملک کے سلامتی مفادات اور بین الاقوامی انصاف کے دفاع کی موجودہ ’’مقدس جنگ‘‘ میں فتح حاصل کرے گا۔ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور روسی عوام کے لیے اپنی ’’غیر متزلزل حمایت‘‘ کا بھی اظہار کیا۔








