شمالی کوریا کی پوپ فرانسس کو دورے کی دعوت

سیﺅل۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ ان نے کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کو اپنے ملک کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔ جنوبی کوریا کے صدارتی محل کے مطابق صدر مون جے اِن آئندہ ہفتے جب پوپ فرانسس سے ملاقات کریں گے تو وہ شمالی کوریائی رہنما کا پیغام ا±ن تک پہنچا دیں گے۔ جنوبی کوریائی صدر مون جے اِن کے دفتر کے مطابق گزشتہ ماہ جب دونوں کوریائی ریاستوں کے سربراہان کی ملاقات ہوئی تھی تو کِم جونگ ا±ن نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا۔