شمال مغربی چین میں سیٹلائٹ لانچنگ مشن ناکامی سے دوچار

بیجنگ۔11نومبر (اے پی پی):شمال مغربی چین میں سیٹلائٹ لانچنگ مشن ناکام ہو گیا۔شنہوا کے مطابق گزشتہ روز چین کے مغربی شہر جیوکوون کے سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے سیٹلائٹ لانچ مشن ناکامی سے دوچار ہو گیا۔ سیرس-1 نامی راکٹ کے ذریعے JXGF-04C نامی سیٹلائٹ کو زمین کے مدار پر بھیجا جانا مطلوب تھا جبکہ اس کے ساتھ راکٹ نے دو دیگر سیٹلائٹس کو بھی زمین کے مدار میں پہنچانا تھا تاہم …

بیجنگ۔11نومبر (اے پی پی):شمال مغربی چین میں سیٹلائٹ لانچنگ مشن ناکام ہو گیا۔شنہوا کے مطابق گزشتہ روز چین کے مغربی شہر جیوکوون کے سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے سیٹلائٹ لانچ مشن ناکامی سے دوچار ہو گیا۔ سیرس-1 نامی راکٹ کے ذریعے JXGF-04C نامی سیٹلائٹ کو زمین کے مدار پر بھیجا جانا مطلوب تھا جبکہ اس کے ساتھ راکٹ نے دو دیگر سیٹلائٹس کو بھی زمین کے مدار میں پہنچانا تھا تاہم گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12:02 بجے راکٹ نے لانچنگ کے بعد پرواز کے دوران ایک بے ضابطگی کا تجربہ کیا، جس کے نتیجے میں سیٹلائٹ اپنے پہلے سے طے شدہ مدار تک پہنچنے میں ناکام رہے۔ناکامی کی وجہ کا فی الحال تجزیہ اور تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں