شملہ معاہدہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اٹھانے سے روکتا ہے اور نہ ہی کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل کر سکتا ہے، صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان

اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ شملہ معاہدہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اٹھانے سے روکتا ہے اور نہ ہی کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل کر سکتا ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے تحت ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے جسے دو ملکوں کے درمیان طے پانے والا کوئی معاہدہ ختم …

اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ شملہ معاہدہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اٹھانے سے روکتا ہے اور نہ ہی کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل کر سکتا ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے تحت ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے جسے دو ملکوں کے درمیان طے پانے والا کوئی معاہدہ ختم نہیں کر سکتا ہے ۔ یہ بات انہوں نے ایوان صدر مظفرآباد میں مصر کے روزنامہ الجمہوریہ کے چیف ایڈیٹر السیدہانی اور الاظہر یونیورسٹی کے شعبہ اُردو کی پروفیسر ڈاکٹر حنا عبدالفاتح پر مشتمل دو رکنی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت شملہ معاہدہ کی آڑ میں مسئلہ کشمیر کی بین الاقوامی حیثیت کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن بھارت سے یہ پوچھا جانا چاہئے کہ کیا شملہ معاہدہ اُسے کشمیریوں کا قتل عام کرنے اور ان کے بنیادی انسانی حقوق غصب کرنے کی اجازت دیتا ہے ۔ مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے۔ اس خطہ زمین پر بھارت نے وہاں کے باسیوں کی مرضی اور منشا کے بغیر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اور پورے مقبوضہ جموں و کشمیر کو ایک انسانی جیل میں بدل دیا ہے ۔ مسلم دنیا خاص طور پر عرب ممالک بھارت کے ظلم و بربریت کا نوٹس لیں اور بھارت پر دباﺅ ڈال کر اسے ظلم کرنے سے روکیں۔