شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس خطہ کی خوشحالی، ترقی اور روشن مستقبل کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا،گورنرسندھ

112

کراچی۔ 14 اکتوبر (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شریک معزز مہمانوں کا خیر مقدم اور مختلف ممالک کے سربراہان کو پاکستان کی سرزمین پر خوش آمدید کہتا ہوں۔

گورنرہاوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ اجلاس اقتصادی اور سیاسی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرے گا۔انہوں نے کہا کہ دوست ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور نئی راہیں کھلیں گی۔گورنرسندھ نے کہا کہ خطہ کی خوشحالی، ترقی اور روشن مستقبل کے لئے یہ اجلاس اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔