اسلام آباد ۔ 10 جون (اے پی پی) مختلف سیاسی جماعتوں نے پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم کی مکمل رکنیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نہ صرف معاشی اور اقتصادی لحاظ سے بہتری کی توقع ہے بلکہ خطہ کے بڑے ممالک کے درمیان باہمی تنازعات کے حل کی امید بھی پیدا ہوئی ہے۔ پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم میں بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا، پاکستان …
شنگھائی تعاون تنظیم کی مکمل رکنیت سے معاشی بہتری کی توقع ہے ، تمام سیاسی جماعتوں کا ردعمل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 جون (اے پی پی) مختلف سیاسی جماعتوں نے پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم کی مکمل رکنیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نہ صرف معاشی اور اقتصادی لحاظ سے بہتری کی توقع ہے بلکہ خطہ کے بڑے ممالک کے درمیان باہمی تنازعات کے حل کی امید بھی پیدا ہوئی ہے۔ پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم میں بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا، پاکستان کی جیوسٹریٹجک پوزیشن سے دنیا کا کوئی ملک انکار نہیں کر سکتا۔ شنگھائی تعاون تنظیم میں اس خطہ کے بہترین ممالک شامل ہیں، توقع ہے کہ کشمیر سمیت دیگر تنازعات کے حل کیلئے یہ فورم اپنا کردار ادا کرے گا۔ یہاں اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور سینئر رہنما شہریار خان آفریدی نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کو رکنیت ملنا ایک بڑی کامیابی ہے







