راولپنڈی ۔ 20 فروری (اے پی پی) شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے نویں دفاع اور سکیورٹی ماہرین کے ورکنگ گروپ کا 2روزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس کی میزبانی پاکستان نے کی۔ یہ اجلاس ایس سی او دفاع اور سکیورٹی تعاون پلان 2020ء کا حصہ ہے، اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہے جس میں ایس سی او کے 7 مستقبل اور ایک مبصر ملک …
شنگھائی تعاون تنظیم کے نویں دفاع اور سکیورٹی ماہرین کے ورکنگ گروپ کا 2روزہ اجلاس

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 20 فروری (اے پی پی) شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے نویں دفاع اور سکیورٹی ماہرین کے ورکنگ گروپ کا 2روزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس کی میزبانی پاکستان نے کی۔ یہ اجلاس ایس سی او دفاع اور سکیورٹی تعاون پلان 2020ء کا حصہ ہے، اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہے جس میں ایس سی او کے 7 مستقبل اور ایک مبصر ملک (بیلا روس) نے پاکستان کا دورہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں شرکت کرنے والے ممالک میں چین، روس، رشین فیڈریشن، قزاخستان، کرغرستان، تاجکستان، ازبکستان، انڈیا اور بیلا روس شامل ہیں۔ اجلاس میں ایس سی او کے ممبر ممالک کے مابین تعاون کے مختلف پہلوئوں اور علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے باہمی دلچسپی کے امور اور مشترکہ تربیت اور فوجی مشقوں پر خیالات کا تبادلہ کیا اور اپنی رائے دی۔ شرکاء نے نویں دفاع اور سکیورٹی ماہرین کے ورکنگ گروپ کے کامیاب انعقاد اور میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔








