ریاض۔7اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ شوال کا چاند کل(پیر 8 اپریل کو) دیکھا جائے ۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے اعلان میں کہا ہے کہ کوئی بھی شخص شوال کا چاند خالی آنکھ سے یا دُوربین کے ذریعے دیکھے چاند نظر آجائے تو اس کی اطلاع قریبی عدالت کو دے اور اپنا بیان ریکارڈ کرائے۔
عدالت جانے میں مدد کے لیے لوگ اپنے قریبی مرکز سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ اگر پیر کو چاند نظر نہیں آیا تو منگل 30 رمضان اور عید الفطر بدھ کو ہوگی۔