ریاض۔17مارچ (اے پی پی):سعودی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ مملکت میں شوال کا چاند 18 مارچ کودیکھا جائے۔ اردو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے بیان میں سنت پر عمل کرتے ہوئے تمام مسلمانوں سے چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ کوئی بھی شخص شوال کا چاند خالی آنکھ سے یا دُوربین کے ذریعے دیکھے۔ چاند نظر آنے پر اس کی اطلاع قریبی عدالت …
شوال کا چاند 18 مارچ کو دیکھا جائے، سعودی سپریم کورٹ

مزید خبریں
ریاض۔17مارچ (اے پی پی):سعودی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ مملکت میں شوال کا چاند 18 مارچ کودیکھا جائے۔ اردو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے بیان میں سنت پر عمل کرتے ہوئے تمام مسلمانوں سے چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ کوئی بھی شخص شوال کا چاند خالی آنکھ سے یا دُوربین کے ذریعے دیکھے۔ چاند نظر آنے پر اس کی اطلاع قریبی عدالت کو دے اور اپنی گواہی ریکارڈ کرائے۔ شوال کا چاند ماہ رمضان المبارک کے اختتام اور عیدالفطر کے آغاز کا اشارہ دے گا۔ سعودی عرب اور بیشتر عرب ممالک میں 18 فروری کو رمضان کا آغاز ہوا، اگر بدھ کو چاند نظر نہیں آیا تو جمعرات 30 رمضان اورعید الفطر 20 مارچ کو ہوگی۔








