شوگر کے مریضوں کو علاج کے لئے ساہیوال میں 200 بیڈز پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے،ڈاکٹر اسجد حمید

175
شوگر کے مریضوں کو علاج کے لئے ساہیوال میں 200 بیڈز پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے،ڈاکٹر اسجد حمید

ساہیوال۔ 25 نومبر (اے پی پی):شوگر کے مریضوں کو علاج کی جدید اور معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے ساہیوال میں 200 بیڈز پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے جس کے لئے پروفیسر جاوید رشید اور ان کی فیملی نے مڈھالی روڈ پر 8 کنال زمین عطیہ کی ہے۔

”دی ڈائبیٹیک سنٹر“ کی تعمیر پر لاگت کا کل تخمینہ ڈیڑھ ارب روپے سے زائد لگایا گیا ہے جسے مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔

سنٹر کے چیئرمین ڈاکٹر اسجد حمید اور پروفیسر جاوید رشید نے علاقے کے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ سنٹر کی جلد تعمیر کے لئے عطیات، زکواۃ و صدقات سنٹرکے دبئی اسلامک بنک اکاونٹس میں جمع کروا سکتے ہیں۔ عطیات کے لئے اکاونٹ نمبر0155380027اور زکواۃ و صدقات کے لئے اکاونٹ نمبر0155380028ہے۔