شوہر نے پسند کی شادی میں رکاوٹ بننے پر بیوی کو دوستوں کی مدد سے قتل کروا دیا

arrested
arrested

فیصل آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی):شوہر نے پسند کی شادی میں رکاوٹ بننے پر بیوی کو دوستوں کی مدد سے قتل کروا دیا۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے،

دوران تفتیش ملزمان نے قتل کا اعتراف کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی جڑانوالہ کے سامنے ملزمان سیف اور قاسم نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی پر فائرنگ کرکے مقدس نامی خاتون کو قتل کردیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا وہ مقتولہ کے شوہر جمیل پٹواری کے دوست ہیں۔ اور اسی کے کہنے پر اسکی بیوی کو قتل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سارا ڈرامہ جمیل احمد نے پلان کیا تھا۔ انہوں نے پولیس کو بتایا کہ جمیل کا سعدیہ نامی خاتون سے معاشقہ چل رہا تھا وہ اس سے پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا۔ پہلی بیوی اسے ناپسند تھی اور دوسری شادی میں رکاوٹ تھی۔ جمیل نے بیوی مقدس بی بی کو راستے سے ہٹانے کیلئے واردات کومبینہ ڈکیتی کی واردات کا رنگ دینے کی کوشش کی۔