شہبازشریف کاعمران خان کے الزامات کا مدلل جواب

109
APP76-26 LAHORE: October 26 - Punjab Chief Minister Muhammad Shahbaz Sharif addressing a press conference. APP

لاہور۔26 اکتوبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بدھ کو پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کی جانب سے جاوید صادق کو ان کا فرنٹ مین قرار دیئے جانے کے بارے میں انتہائی گھٹیا‘ بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کا مدلل انداز میں جامع جواب دیا، وزیراعلیٰ پوری پریس کانفرنس کے دوران انتہائی پراعتماد دکھائی دیئے اور انہوں نے میڈیا کے سوالات کے جواب بھی دلیل اور منطق کے ساتھ دیئے ، وزیراعلیٰ نے پریس کانفرنس کے آغاز میں قرآن پاک کی آیت کی تلاوت کی جس کا ترجمہ یہ ہے ”اے مومنو! اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور سچی اور کھری بات کیا کرو۔“ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج میری تمام باتیں قرآن پاک کی اس آیت کے تابع ہیں،وزیراعلیٰ نے عمران خان کی دروغ گوئی اور بے بنیاد الزامات کو جھوٹ ثابت کرتے ہوئے کہا کہ نیازی صاحب نے اس سے قبل بھی انتہائی گھٹیا الزامات لگائے ہیں، خصوصاً میٹروبس پراجیکٹ کو 70ارب روپے کا منصوبہ قرار دے کر قوم کے سامنے جھوٹ بولا، لیکن یہ الزام کبھی ثابت نہیں کر سکے