شہباز شریف اور ہی ل لی فینگ نے دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کرنے والے طلباء و طالبات کے ساتھ تصویر بنوائی

54

اسلام آباد۔31جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فنگ نے سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کرنے والے طلباء و طالبات کے ساتھ تصویر بنوائی۔ پیر کو کنونشن سنٹر اسلام آباد میں سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فینگ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اﷲ اور دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فینگ
نے دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کرنے والے پاکستانی اور چینی طلباء و طالبات کے ساتھ تصویر بنوائی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ان طلباء و طالبات کو پیار کیا۔ تقریب کے شرکاء نے بھی دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کرنے والے طلباء و طالبات کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔