لاہور۔17 مئی(اے پی پی)انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبا ل چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے مسلم لیگ (ن) نے پیپلزپارٹی کی قیادت کی مرضی کے مطابق نہیں بلکہ آئین و قانون کے مطابق چلنا ہے ۔ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کو من مانیوں کی عادت کو ترک کرنا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 127کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے …
شہباز شریف فیملی کاکیٹل فارم در حقیقت کرپشن فارم تھا جس کے تمام ثبوت منظر عام پر آ چکے ہیں، جمشید اقبال چیمہ

مزید خبریں
لاہور۔17 مئی(اے پی پی)انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبا ل چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے مسلم لیگ (ن) نے پیپلزپارٹی کی قیادت کی مرضی کے مطابق نہیں بلکہ آئین و قانون کے مطابق چلنا ہے ۔ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کو من مانیوں کی عادت کو ترک کرنا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 127کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو سیاسی انتقام کا طعنہ دینے والوں کی کرپشن کی منی ٹریل پوری قوم کے سامنے آ چکی ہے ،پاکستان نے خارجہ محاذ پر بڑی کامیابیاں سمیٹی ہیں اور ان کے دورس نتائج مرتب ہوں گے۔جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاست جس نہج پر پہنچ چکی ہے اس لئے سب اپوزیشن جماعتوںکو ایک دوسرے کے کاندھے کی ضرورت ہے۔عوام ملک کی کشتی کو منجدھار سے نکالنے کیلئے حکومت کا ساتھ دینے کیلئے پر عزم ہیں اسی لئے اپوزیشن کی راتوں کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں اور معیشت کے حوالے سے بے پرکی اڑائی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے ترجمان اپنی کرپٹ قیادت کی لوٹ مار کا جواب دینے کی بجائے الٹا عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں، شہباز شریف فیملی کاکیٹل فارم در حقیقت کرپشن فارم تھا جس کے تمام ثبوت منظر عام پر آ چکے ہیں۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی اور انشااللہ ہم ایک قوم بن کر اس مشکل وقت کا مقابلہ کریں گے۔







