شہباز شریف کنفیوژن کا شکار ہیں، شہباز شریف کی ذہنی کشمکش کا ثبوت ان کا خطاب ہے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کنفیوژن کا شکار ہیں، وہ مفاہمت کی بات کرتے ہیں تو ان کے اپنے سیاسی انتہاءپسند ان کے پاوں کی زنجیر بن جاتے ہیں، شہباز شریف کی ذہنی کشمکش کا ثبوت ان کا خطاب ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کی معاون خصوصی …

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کنفیوژن کا شکار ہیں، وہ مفاہمت کی بات کرتے ہیں تو ان کے اپنے سیاسی انتہاءپسند ان کے پاوں کی زنجیر بن جاتے ہیں، شہباز شریف کی ذہنی کشمکش کا ثبوت ان کا خطاب ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہباز شریف ایک طرف میثاق معیشت کی پیشکش اور دوسری جانب حکومت نہ چلنے دینے کی جذباتی دھمکی دیتے ہیں، انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ وہ جیل میں اپنے بھائی سے لائن لیں یا پھر اپنے دل کی سنیں؟ انہوں نے کہا کہ نااہل لیگ کا کوئی بیانیہ نہیں، صرف اور صرف ذاتی کاروباری مفادات ہیں۔

Leave a Reply