اسلام آباد۔26جون (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات کی مضبوطی کے لئے کردار پر شاہ عبدالعزیز میڈل حاصل کرنے پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باوجوہ کو دلی مبارکباد دی ہے۔
اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہم سعودی عرب کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتے ہیں۔ہمارا عزم ہے کہ شاندار دفاعی تعاون سمیت کثیر الجہتی باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنائیں گے۔