اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی سپریم کورٹ کے احکامات پر بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے رو برو پیشی کے موقع پر فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے اردگرد سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ جوڈیشل اکیڈمی سے متصل بعض سڑکیں ٹریفک کے لئے بند کردی گئی تھیں اور یہاں سے گزرنے والی ٹریفک کو صاحبزادہ عبدالقیوم روڈ، بیکن ہاﺅس سکول روڈ اور …
شہباز شریف کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے رو برو پیشی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی سپریم کورٹ کے احکامات پر بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے رو برو پیشی کے موقع پر فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے اردگرد سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ جوڈیشل اکیڈمی سے متصل بعض سڑکیں ٹریفک کے لئے بند کردی گئی تھیں اور یہاں سے گزرنے والی ٹریفک کو صاحبزادہ عبدالقیوم روڈ، بیکن ہاﺅس سکول روڈ اور میر ظفراللہ خان جمالی روڈ کی طرف منتقل کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مسلم لیگی کارکنوں کو جوڈیشل اکیڈمی نہ آنے کی ہدایت کی تھی تاہم اس کے باوجود کارکنوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہوگئی۔








