شہباز گل نے قومی اداروں کے خلاف قابل اعتراض زبان استعمال کی،وفاقی وزیر داخلہ

اسلام آباد۔10اگست (اے پی پی):وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ شہباز گل نے قومی اداروں کے خلاف قابل اعتراض زبان استعمال کی، قومی ادارے کے خلاف منفی ایجنڈے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

بدھ کو نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز گل کو قانونی طریقہ کار کے بعد گرفتار کیا گیا، اگر اس معاملے میں ملوث ہونے کے ثبوت ملے تو عمران خان کو بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نے قومی ادارے کے خلاف منفی ایجنڈا اپنایا جس کی کسی قیمت پر اجازت نہیں دی جائے گی۔

پولیس تشدد سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہباز گل یا ان کے ڈرائیور پر تشدد کا بیان بے بنیاد ہے، یہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی طرف سے دیا گیا من گھڑت بیان تھا۔