شہدائے کربلا کے جذبہ ایثار، قربانی اور غیر متزلزل ارادے پر عمل پیرا ہو کر تمام مشکلاتوں پرقابو پایا جا سکتا ہے، قومی اسمبلی کے سپیکر و ڈپٹی سپیکر کے یوم عاشور کے موقع پر پیغامات

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ شہدائے کربلا کے جذبہ ایثار، قربانی اور غیر متزلزل ارادے پر عمل پیرا ہو کر تمام مشکلاتوں پرقابو پایا جا سکتا ہے یوم عاشور کے موقع پرسپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے اپنے الگ الگ پیغامات میں کہا ہے کہ واقعہ کربلا اللہ تعالیٰ اور یوم …

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ شہدائے کربلا کے جذبہ ایثار، قربانی اور غیر متزلزل ارادے پر عمل پیرا ہو کر تمام مشکلاتوں پرقابو پایا جا سکتا ہے یوم عاشور کے موقع پرسپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے اپنے الگ الگ پیغامات میں کہا ہے کہ واقعہ کربلا اللہ تعالیٰ اور یوم آخرت پرغیر متزلزل ایمان، بے مثال تقویٰ، بہادری، اللہ کی راہ میں صبر اور قرآن مجید میں بیان شہادت کے جذبے کا ایک بہترین نمونہ ہے جسے قیامت تک یاد رکھا جائے گا۔ سپیکر نے کہا کہ واقع کربلا ہمیں حضرت امام حسین اور ان کی ساتھیوں کی ان عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو انہوں نے حق اور سچ کی خاطر دیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین اور ان کے ساتھی قرآنی تعلیمات، برداشت، قربانی اور جذبہ شہادت کی ایک لازوال مثال ہیں۔ سپیکر نے کہا کہ بحثیت مسلمان یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم ان طاعوتی قوتوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں جو اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے معاشرے میں انتشار پھیلارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم انسانیت کی بھلائی اور ملکی تعمیر و تر قی کے لیے خود کو وقف کر دیں۔ انہوں نے یوم عاشورہ کی قربانی کو باطل کے خلاف دی جانے والی عظیم قربانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ قربانی قیامت تک آنے والوں کے لیے مشعل راہ ثابت ہوگی۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ واقعہ کربلا جو سچ اور باطل قوتوں کے درمیان پیش آیا وہ مسلمانوں کو باطل قوتوں کے خلاف سینہ سپر ہونے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وہ راستہ ہے جس پر ہمارے پیارے نبی خاتم النبیین حضرت محمدصلی اللہ علیہ و آلہ واصحابہ و سلم نے ہمیں عمل پیرا ہونے کا درس دیا ہے اور جس پر چل کر حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں نے لازوال قربانیاں پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا سے ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ ملک و قوم پر جب بھی مشکل وقت آن پڑے تو کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔