شہدائے کربلا کے غير متزلزل ارادے پر عمل پيرا ہوکر تمام مشکلات پر قابو پايا جاسکتا ہے،وفاقی وزیربرائے اوورسیز پاکستانیز

71

اسلام آباد۔10اگست (اے پی پی):وفاقی وزیربرائے اوورسیز پاکستانیز ساجد حسین طوری نےکہا ہے کہ شہداء کربلا کے جذبہ ايثار، قربانی اور غير متزلزل ارادے پر عمل پيرا ہوکر تمام مشکلات پر قابو پايا جاسکتا ہے۔ بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا ہميں حضرت امام ؓاور ان کے جانثار ساتهيوں کی عظيم قربانيوں کی ياد دلاتا ہے ۔

بحیثیت مسلمان يہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم ان طاغوتی قوتوں کے سامنے ڈٹ کرکهڑے ہو جائيں جو اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے ليے معاشرے ميں انتشار پهيلا رہی ہيں۔ ساجد طوری نے کہا کہ يہ قربانی قيامت تک آنے والوں کے ليے مشعل راه ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا ہے کہ حضرت امام ؓاور ان کے ساتهی قرآنی تعليمات، برداشت، قربانی اور جذبہ شہادت کی ايک لازوال مثال ہيں۔

واقعہ کربلا اللّہ تعالیٰ کی راه ميں صبر اور قرآن مجيد ميں بيان کردہ شہادت کے جذبے کا بہترين نمونہ ہے جسے قيامت تک ياد رکها جائےگا۔ شہداءکربلا کو خراج عقيدت پيش کرنے کا بہترين طريقہ يہ ہے کہ ہم انسانيت کی بهلائی اور ملکی تعمير و ترقی کے ليے خود کو وقف کرديں اور اللہ کے دین کی خاطر کسی بهی قسم کی قربانی کےلئے ہمیشہ تیار رہیں۔